جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

کپل شرما12 دسمبر کو گینی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اور مقبول ترین اداکار کپل شرما نے کہا ہے کہ اپنی شادی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا کے بعد کامیڈین کپل شرما آئندہ ماہ اپنی قریبی دوست گینی چھاترات

کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کے حوالے سے حال ہی میں دئیے انٹرویو میں کپل نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا اورکچھ نہیں ہوا۔اپنی ہونے والی دلہن گینی کے بارے میں کپل نے بتایا کہ میں گینی کے ساتھ بہت خوش ہوں اور جانتا ہوں شادی کے بعد میری زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی اور نظم و ضبط آئے گا، گینی میرا بہت خیال رکھتی ہے ،اس نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیاہے۔کپل نے کہا ہم دونوں کے گھر والے پرانے زمانے کے خیالات کے لوگ ہیں لہٰذا گینی اور میں نے عام جوڑوں کی طرح باہر ملاقاتیں نہیں کیں لیکن گزشتہ برس جب میں اپنی زندگی کے برے دور سے گزررہا تھا گینی نے میرا بہت ساتھ دیا ، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ اس لڑکی نے برے وقت میں میرا ساتھ دیا لہٰذا میں اس پر بھروسہ کرسکتاہوں۔واضح رہے کہ کپل اور گینی اگلے سال مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھیلیکن گینی کے والد کی بیماری کی وجہ سے انہیں فیصلہ بدلنا پڑا۔ کپل شرما 12 دسمبر کو گینی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور 14 دسمبر کو ممبئی میں دونوں کے استقبالیے کی تقریب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…