کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ایک ویلڈر کی دبئی میں بے نامی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے دبئی میں ویلڈر کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے، ویلڈر عمران کو جائیداد کے کاغذات سمیت 20 نومبر کو پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نشتر روڈ پر ایک ویلڈر عمران ہے اس کی دبئی میں جائیداد نکل آئی ہے، ویلڈر عمران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس کے پاس نہ تو پاسپورٹ
ہے اور نہ ہی کبھی وہ دبئی گیا ہے، میں تو جالی اور ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں، زندگی میں آج تک باہر نہیں گیا، ویلڈر عمران نے کہا کہ زندگی میں آج تک دبئی گیا نہ تصور کیا، ایف آئی اے نے ویلڈر عمران کو نوٹس میں کہا ہے کہ آپ کے نام جو جائیداد نکلی ہے اس کے کاغذات لے کر 20 نومبر کو پیش ہوں۔ ویلڈر عمران کا کہنا ہے کہ جو میرے نام جائیداد نکلی ہے اسے حکومت بیچ کر ڈیم فنڈ میں ڈال دے میرا اس جائیداد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔