ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ملائیکا اروڑا نے بالآخر ارجن کپور سے شادی پر خاموشی توڑ دی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور ڈانسر کوئین ملائیکا اروڑا کو گزشتہ چند ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔دونوں کو ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان دونوں میں محبت اور بعد ازاں ان کی جانب سے شادی کا پروگرام بنانے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو خبر سامنے آئی تھی کہ 45 سالہ ملائیکا اروڑا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے

آئندہ سال تک شادی کرلیں گی۔بعد ازاں یہ خبر بھی سامنے آئی کہ اگرچہ دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں، تاہم وہ اس سے قبل ایک دوسرے کو بھرپور آزمانا چاہتے ہیں۔خود سے کم عمر اداکار سے شادی اور محبت کی خبروں پر اگرچہ تاحال ملائیکا اروڑا نے کوئی بات نہیں کی تھی، تاہم اب انہوں نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔ ملائیکا اروڑا نے اداکار ارباز خان سے طلاق لیے جانے کے بعد کی زندگی پر بات کی اور اعتراف کیا کہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں۔جب اداکارہ سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے بتایا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دینا پسند نہیں کرتیں۔ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ ان سے جوبھی سوالات کیے جاتے ہیں وہ نہیں گھبراتیں، تاہم وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دینے پر اچھا محسوس نہیں کرتیں۔اداکارہ کے مطابق سب جانتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہوا اور انہوں نے کیسا وقت گزار اور اب کیسی ہیں اور انہیں اب اس حوالے سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت خوش ہیں اور زندگی کی خوشیوں کے مزے لوٹ رہی ہیں۔ملائیکا اروڑا نے زندگی کو خوبصورت اور قیمتی بھی قرار دیا۔اپنی گفتگو میں ملائیکا اروڑا نے نہ تو ارجن کپور سے محبت کے حوالے سے اعتراف کیا اور نہ ہی ان سے شادی سے متعلق کوئی وضاحت کی، تاہم وہ اپنی حالیہ زندگی سے بہت مطمئن نظر آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…