پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ہراساں اور ریپ کے الزامات کے بعد آلوک ناتھ کو بڑا نقصان

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی ٹیلی ویژن اداکار آلوک ناتھ پر لگے ریپ اور ہراساں کرنے کے الزام کے بعد انہیں سنی اینڈ ٹی وی ایسوسی ایشن (سنٹا) سے باہر کردیا گیا۔اس ایسوسی ایشن نے الوک ناتھ سے لاتعلقی کا اعلان ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔اپنے بیان میں سنٹا نے لکھا کہ ’آلوک ناتھ پر لگے ہراساں اور تشدد کے الزامات کے بعد سنٹا کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ آلوک ناتھ اب مزید اس ایسوسی ایشن کا حصہ نہیں رہیں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس نامور لکھاری اور ہدایت کارہ ونتا نندا نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے آلوک ناتھ پر ان کا ریپ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔وتنا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ایک تقریب کے دوران انہیں بیہوش کرنے کی کوشش بھی کی گئی، جس کے بعد انہیں ذیادتی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ لوگوں کے سامنے آنے سے بھی ڈرنے لگیں۔ونتا نندا نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ان کے کئی دوستوں نے ان کا ساتھ بھی دیا، تاہم آج وہ کھل کر اپنی کہانی سب کے سامنے لائیں ہیں۔البتہ آلوک ناتھ نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد ٹھہراتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’نہ تو میں ان الزامات کو سچا مانوں گا اور نہ ہی انہیں جھوٹ قرار دوں گا۔انہوں نے واقع کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ونتا نندا کا ریپ ہوا ہوگا لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔آلوک ناتھ نے کہا کہ وہ اس واقع پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ اگر وہ مزید کچھ کہیں گے تو اور باتیں بھی سامنے آجائیں گی۔آلوک ناتھ کی اہلیہ اشو ناتھ نے بھی اپنے شوہر پر ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ممبئی کی مقامی عدالت میں ونتا نندا کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…