پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کی معروف اداکارہ کوغیر ملکی خاتون ریسلر کو ڈانس کا چیلنج کرنا مہنگا پڑگیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریانہ(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے غیر ملکی خاتون ریسلر کو ڈانس کا چیلنج کرنا مہنگا پڑگیا، خاتون ریسلر نے مشتعل ہوکر اداکارہ کو اٹھا کر پٹخ دیا جس پر انہیں اسپتال جانا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے متنازع بیانات کی وجہ

سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت کو خاتون ریسلر نے زخمی کرکے اسپتال پہنچا دیا۔ اداکارہ کے ساتھ یہ حادثہ صوبے ہریانہ کے شہر پنچکولا میں ہونے والے ریسلنگ مقابلے میں پیش آیا جہاں ایونٹ کی پبلسٹی کے لیے انہیں بھی مدعو کیا گیا تھا۔ایونٹ کے دوران ایک غیرملکی خاتون ریسلر نے سب کو لڑنے کا چیلنج دیا جسے قبول کرتے ہوئے راکھی رنگ میں پہنچ گئیں۔ ریسلر خاتون نے ان سے لڑنے کا کہا لیکن راکھی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ ڈانسر ہیں ریسلر نہیں اور ڈانس میں مقابلہ کرنا چاہتی ہیں اور اس طرح راکھی نے الٹا خاتون ریسلر کو رقص کا چیلنج کردیا۔دونوں خواتین کی جانب سے رقص کا مقابلہ شروع ہوا ہی تھا کہ اْس دوران دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر خاتون ریسلر نے اچانک ہی راکھی کو اْٹھا کر پٹخ دیا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے اداکارہ ڈھیر ہوگئیں اور ان سے اٹھا بھی نہیں گیا۔ دو خواتین انہیں اٹھا کر لے گئیں اور انتظامیہ نے اداکارہ کو فوری اسپتال پہنچایا۔ واقعے کے نتیجے میں راکھی ساونت کو کمر میں چوٹ آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…