بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

رنویر کا فلم ’’سمبا‘ ‘کا ٹریلر شادی کے 2 دن بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کے 2 دن بعد ریلیز کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی اس بار ’اجے دیوگن‘ کے بجائے بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم بنارہے ہیں جو رنویر کی بھی پہلی ایکشن اور تھرلر فلم ہوگی جس میں وہ لیڈرول میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال‘ کی ٹیم بھی مختصر رول میں دکھائی دے گی۔رنویر سنگھ فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے

کے بعد ان دنوں بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اٹلی میں موجود ہیں جہاں دونوں 20 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے فلم کے ہدایت کار نے ’سمبا‘ کا ٹرلیر رنویر اور دپیکا کی شادی کے 2 دن بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’ ’سمبا ‘‘ میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کر رہی ہیں، فلم 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…