لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی نژاد مسلمان گلوکار زین ملک نے ایسا اعلان کر دیا کہ جو مسلمان نوجوان اس سے محبت کا اظہار کرتے تھے وہ بھی نفرت کرنے لگ گئے ہیں، گلوکار زین ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے مداحوں کو بہت مایوس کیا اور انہوں نے کہا کہ میں خود کو مسلمان نہیں سمجھتا ہوں اور نہ ہی مسلمان ہوں، واضح رہے کہ برطانوی گلوکارکے والد پاکستانی ہیں اور ان کا نام بھی مسلمانوں جیسا ہی ہے، یہی وجہ ہے کہ مداح انہیں مسلمان ہی سمجھتے رہے، زین ملک نے انٹرویو کے دوران
مذہبی عقائد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی عوامی سطح پر اپنے مذہبی عقائد سے متعلق کوئی بات نہیں کی نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔گلوکار زین ملک نے کہا کہ مجھے مسلمان بن کر رہنا نہیں آتا، جب انٹرویو کے دوران زین ملک سے سوال کیا گیا کہ آپ خود کو مسلمان کہلواتے ہیں جس پر اس نے جواب دیا کہ میں کبھی بھی خود کو مسلمان نہیں کہلواؤں گا۔زین ملک کے اس انٹرویو سے مسلمان مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے اور انہوں نے زین ملک کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔