منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نوازالدین پر ہراسا نی کا الزام، ساتھی اداکارہ دفاع کیلئے میدان میں آگئیں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سابق مس انڈیا اور اداکارہ نہاریکا سنگھ کی جانب سے نواز الدین صدیقی پر ہراسا نی کا الزام لگنے پر اداکارہ کبرا سیت اپنے ساتھی اداکار کے دفاع میں آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ نہاریکا سنگھ نے بھی اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافی اور نازیبا رویوں پر بات کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ فلم ساز ساجد خان، فلم اور میوزک سیریز کمپنی ٹی سیریز کے چیئرمین بشن کمار

اور اداکار نوازالدین صدیقی نے انہیں ہراساں کیا۔اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازالدین صدیقی نے انہیں ان کے اپنے ہی گھر میں ایک مرتبہ زبردستی گلے لگانے کی کوشش کی، تاہم اداکارہ نے انہیں زور دے کر خود سے دور کردیا۔سابق مس انڈیا نے الزام عائد کیاتھا کہ ایک بار نوازالدین صدیقی نے انہیں صبح سویرے موبائل پر پیغام بھیجا کہ وہ ان کے گھر کے قریب ہیں، جس پر انہوں نے اداکار کو گھر بلایا، لیکن نوازالدین صدیقی نے گھر میں داخل ہوتے ہی ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔اسکے ساتھ ہی کبرا سیت نے ٹوئٹ کیا کہ ’تعلقات انتہائی خراب بھی ہوجاتے ہیں جو می ٹی کے زمرے میں نہیں آتے، دفاع کیلئے آگے بڑھنا بہت مشکل ہے اور میں نوازالدین صدیقی کیساتھ ہوں، وہ بہترین انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہوں کہ نہاریکا سنگھ نے انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کیلئے بہت مشکل وقت گزارا لیکن پرانے تعلق کو می ٹو کی کیٹیگری میں ڈالنا مناسب نہیں، بطور انسان ہم سے غلطی ہوتی ہے یہ صرف نسلی تمیز پر مبنی نہیں۔واضح رہے کہ نہاریکا سنگھ کا کہنا تھا کہ نوازالدین صدیقی نے نہ صرف انہیں زبردستی گلے لگانے کی کوشش کی، بلکہ لوگوں کو یہ کہتے پھرتے تھے کہ نہاریکا سنگھ اچھی اداکارہ نہیں۔نہاریکا سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازالدین صدیقی کے کئی خواتین سے تعلقات تھے، یہاں تک اداکار نے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ بھی تعلقات قائم کر رکھے تھے، جن کے اہل خانہ نے اداکار پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…