ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

خدارا ! میری ان سے جان چھڑائیں،روحی بانو نے گمشدہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے چیف جسٹس ،وزیر اعظم عمران خان سے بڑی اپیل کردی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ شرپسند عناصر ان کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور انہی کی وجہ سے ان کا بیٹا بھی قتل ہوا تھا،چیف جسٹس سپریم کورٹ قبضہ مافیا سے ان کی جان چھڑائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والی فنکارہ روحی بانو نے اپنی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے ترکی شفٹ ہوگئی تھیں اور ابھی دو ماہ قبل ہی وطن واپس آئی ہیں۔روحی بانو نے کہا کہ دو سال قبل ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا، ایک سال فاؤنٹین ہاؤس میں رہنے کے بعد وہ اپنی بہن کے گھر منتقل ہوگئی تھیں لیکن انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ترکی چلی گئی تھیں۔روحی بانو نے کہا کہ اس وقت کے صدر مملکت ممنون حسین نے ان کی دیکھ بھال کے لیے فاؤنٹین ہاؤس والوں کو دس لاکھ روپے دیے تھے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں میری گمشدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں ،میں لاہور میں اپنے بھائی کے گھر مقیم ہوں ،میری گمشدگی کے متعلق غلط افواہیں پھیلائی گئیں تھیں.روحی بانو نے عمران خان کو ملک کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجھے اور میری بہن کو سیکیورٹی دی جائے جبکہ حکومت پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ فنکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ ماضی کی ممتاز اداکارہ روحی بانو جو نفسیات میں ایم اے ڈگری ہولڈر ہیںِ کا کہناتھا کہ اس وقت ان کی ذہنی حالت ٹھیک ہے اور وہ کراچی میں موجود اپنا پلاٹ فروخت کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…