جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

دھڑ جُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن، دونوں کو علیحدہ کردیا گیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے ماہر سرجنز نے پیدائشی طور پر ایک دھڑ سے جڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے انہیں علیحدہ کردیا، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھوٹان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں 15 ماہ قبل جڑواں بچیوں

’داوا اور نما‘ کی پیدائش ہوئیں جن کا جسم اور جگر ایک ہی تھا۔ والدین نے بھوٹان میں بچیوں کے علاج اور آپریشن کی کوشش کی مگر انہیں ڈاکٹرز نے آسٹریلیا جاکر سرجری کروانے کا مشورہ دیا، وزن اور جسمانی صحت کے حساب سے دونوں پیدائش کے وقت سے ہی مکمل فٹ تھیں اور باقاعدہ دودھ بھی پیتی تھیں۔ دونوں بچیوں کو والدین گزشتہ ماہ ملیبرن کے رائل چائلڈ اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا اور علاج شروع کیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کی ہدایت پر ملک کے نامور 18 سرجنز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی اور پھر طے کیا گیا کہ یہی سرجن بچیوں کا آپریشن کریں گے۔ انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر والدین سے اجازت نامہ دستخط بھی کروایا تاکہ کسی بھی نقصان کی صورت میں ڈاکٹرز کو موردِ الزام نہ ٹھہرایا جاسکے۔ ڈاکٹرز اور سرجنز نے 18 گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کے بعد دونوں بچیوں کو علیحدہ کیا جن کی طبیعت اب خطرے سے باہر ہے۔ سرجن کے مطابق دنیا بھر میں ہر دو لاکھ میں سے جڑواں بچوں کی پیدائش کا ایسا کیس سامنے آتا ہے جن کا جسم اور کئی اعضا ایک ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔’میرے بھالو کا آپریشن کردیں‘، ڈاکٹر نے بچے کی معصوم خواہش پوری کردی اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ٹیم کے ممبران نے بہت محتاط انداز سے کام کیا کیونکہ کسی بھی قسم کی کوئی غلطی کی گنجائش نہیں تھی۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…