ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کابی آر ٹی پشاور کو ’’ایکنک‘‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ،منصوبے کی مجموعی لاگت کہاں تک پہنچ گئی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے میں جاری حکومتی اقدامات و اصلاحات ، ترقیاتی منصوبوں خصوصاً زیر تعمیر بس ریپیڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے اصرار پر وزیراعظم نے ریپیڈ بس ٹرانزٹ کے ترامیم شدہ ڈیزائن کو آئندہ ایکنک اجلاس میں شامل کرنے کی ہدایت کی ۔ ایکنک کا آئندہ اجلاس 14 نومبرکو متوقع ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ملاقات کے بعداپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو ایکنک کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ بی آر ٹی کے اضافی فیچرز کی اجلاس میں منظوری لی جائے گی جس سے وسائل کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور بی آرٹی کی معیاری ، تیز تر اور دیر پا تعمیر وتکمیل میں مدد حاصل ہو گی ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بی آر ٹی پہلے ایکنک کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا تاہم اس اہم منصوبے میں وفاقی حکومت کی دلچسپی کے باعث ایکنک کے آئندہ اجلاس میں شامل کردیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ صوبے کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ اور ملک میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے ۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 66.43 ارب روپے ہے جس میں مین کوریڈور سمیت پشاور کو اوورآل ماسٹر پلان سمجھا جا سکتا ہے جس میں تمام فیچرز بھی شامل ہیں جو ملک میں اس نوعیت کے کسی بھی دوسرے پراجیکٹ میں شامل نہیں ہیں۔ بی آر ٹی کو پشاور کے ایئر پورٹ سمیت مختلف اڈوں اور قریبی علاقوں سے مربوط و منسلک کیا گیا ہے جو پاکستان میں بننے والے اس قسم کے کسی بھی دوسرے منصوبے میں نہیں ہیں۔ اس منصوبے کے سات فیڈر روٹس اور مختلف مقامات پر 32 سٹیشنز ہوں گے، 220 بسیں ہوں گی ، خواتین کیلئے آرام دہ اور محفوظ سہولت یقینی بنائی جائے گی ۔ منصوبے کے تحت تین پارکنگ پلازے اور دیگر کمرشل سرگرمیاں بھی ہوں گی جو اس منصوبے کو دیر پا بنانے میں مدد گار ثابت ہو ں گی اور مسافروں کو بھی سہولت میسر ہو گی ۔

پیدل چلنے والوں کیلئے علیحدہ ٹریک ، سائیکل سٹینڈ و ٹریک ، بائی سائیکل شیئرنگ سسٹم سمیت متعدد ایسے فیچرز ہیں جو بی آر ٹی کو دیگر منصوبوں سے ممتاز و منفرد بناتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اسے ترجیحی بنیادوں پر تیزر فتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس پر ہم وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بی آر ٹی پشاور کے شہریوں کیلئے صوبائی حکومت کا ایک منفرد تحفہ ہے اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کے تحفظات دور ہو جائیں گے اور اُنہیں سستی اور بہترین سفری سہولت میسر ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…