اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب کی گیم اس کے اپنے گلے پڑ گئی ، ڈی جی نیب لاہور کے ٹی وی چینلز کو انٹرویوز کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟حامد میر نے سلیم شہزاد اور چیئرمین نیب کی ہنڈیا پھوڑ ڈالی، تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی نیب لاہور کے بڑے بڑے اینکرز کو انٹرویوز، مگر حامد میر نے سلیم شہزاد کا انٹرویو کیوں نہیں کیا، سنسنی خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں پروگرام کی میزبان عارفہ نور نے معروف صحافی حامد میر سےسوال کیا کہ ڈی جی نیب لاہور نے بڑے بڑے اینکرز اور انٹرویوز دئیے ہیں مگر آپ سلیم شہزاد کا انٹرویو کرنے

سے کیوں رہ گئے جس پر جواب دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ آپ اتنا مشکل سوال پوچھ لیں گی۔ حامد میر کا عارفہ نور کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے دو تین دن سے مختلف میسجز آرہے تھے کہ ڈی جی نیب لاہور کا انٹرویو کر لیں، میں نے پتہ کیا کہ یہ کون صاحب ہیں؟تو پتہ چلا کہ یہ سلیم شہزاد صاحب ہیں، پھر مجھے یاد آیا کہ یہ وہی آدمی ہے جس نے مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا تھا، اور جب سپریم کورٹ نے بلایا تو یہ وہاں رو ، رو کر معافی مانگ رہے تھے، اور مجھے میرے پروڈیوسر نے بتایا کہ یہ وہی آدمی ہے جس کی ڈگری کا بھی مسئلہ ہے، اور ڈگری بھی پتہ نہیں صحیح ہے یا غلط ہے؟پھر میں نے سوچا کہ کل جو ایشوز تھے، بڑے اہم تھے، کل اسمبلی میں پرویز خٹک نے شہباز شریف نے ، راجہ پرویز اشرف نے بات کی تھی کہ یہ جو ہم اسمبلی میں زبان استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک کوڈ آف کنڈکٹ ہونا چاہئے، اور زرداری صاحب نے بھی کہا تھا کہ مولویوں کیساتھ حکومت کا این آر او ہو گیا تو میں نے یہ فیصلہ کیا یہ زیادہ اہم ہے، اور پھر مجھے کل پتہ چلا کہ وہ 8بجے کے دو اور شوز میں بھی آرہے ہیں، تو میں کہا کہ یہ لگتا ہے کسی ایجنڈے کے تحت ہر جگہ پر جا رہے ہیں، میرا شو بھی آٹھ بجے ہے تو وہ آٹھ بجے تین شوز پر نظر آگئے تو سیدھا سیدھا لگے گا یہ تو نیب نے

اپنی ایک پی آر کمپین شروع کی ہے یا کسی کو یہ ٹارگٹ کرینگے اس میں، میرا خیال تھا کہ یہ شہباز شریف کو ٹارگٹ کرینگے، تو ہم نے سوچا کہ آج چھوڑ دیتے ہیں پھر کبھی دیکھیں گے، لیکن پھر اتفاق سے ہمارے ہی چینل پر 10بجے شاہزیب خانزادہ نے ان سے سوالات پوچھے اور ان کے پاس جوابات نہیں تھے، اور پھر اب پتہ چلا ہے کہ ان کی جو جعلی ڈگری کا معاملہ ہے اس کا سپریم کورٹ

نے کیس12نومبر کو لگا دیا ہے۔ بس یہ وجہ تھی کہ مجھے لگا کہ ڈی جی نیب لاہور ایک خاص ایجنڈے کے تحت یہ مختلف شوز پر جا رہے ہیں اور اس کے علاوہ آپ آج اور کل کے اخبار دیکھیں تو اس میں آپ کو صاف نظر آئیگا کہ چیئرمین نیب کے حق میں کچھ مضامین جو ہیں وہ ایڈیٹوریل کے بجائے اردو اخبارات میںنیوز پیجز پر چھپے ہوئے ہیں، تو صاف پتہ چلا رہا ہے کہ نیب کے بارے میں بہت سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ، تو چیئرمین نیب نے اپنے اس ڈی جی کو اسائن کیا کہ چل بھئی شروع ہو جا اور اپنے حق میں مضمون لگوائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…