لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑ پوں میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ، خواتین سمیت لیگی کارکنوں نے سیکرٹریٹ چوک میں دھرنا دے دیا،حکومت مخالف نعرے لگا ئے، پولیس نے ایک کارکن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لیا تاہم کچھ دیر بعد چھوڑ دیا ہے۔ آشیانہ اقبال کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر
احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اپنے رہنما کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتساب عدالت پہنچنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا جس پر دونوں کے درمیان تصادم اور جھڑپیں ہو ئیں ۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔آگے جانے سے روکنے پر خواتین سمیت لیگی کارکنوں نے سیکرٹریٹ چوک میں دھرنا دے دیا اور مسلسل احتجاج کر تے رہے اور حکومت مخالف نعرے لگا ئے ۔ پولیس نے ایک کارکن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لیا تاہم کچھ دیر بعد چھوڑ دیا ہے۔