پاکستان ریلوے ملازمین ومسافروں کو انشورنس کور فراہم کرے گا

18  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویز نے پہلی مرتبہ اپنے ملازمین اور مسافروں کو انشورنس کور کی فراہمی کا اقدام اٹھایا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان ریلویز اور پوسٹل لائف انشورنش کے مابین پہلے ہی معاہدہ ہو چکا ہے۔ وزارت ریلوے کے حکام نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مسافر کی موت کی صورت میں 8 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا، زخمی یا اپاہنج ہونے کی صورت میں50 ہزار اور3 لاکھ روپے کا معاوضہ ہو گا۔ حکام نے بتایا کہ معاہدے کے تحت نہ صرف کارآمد ٹکٹ کے حامل ریلوے مسافروں کو انشورنس کی سہولت دی جائے گی بلکہ ملک کے کسی بھی حصے میں ٹرین پر ڈیوٹی یا سفر کرنے والے ریلوے ملازمین کو بھی یہ سہولت ہوگی۔
انشورنس کلیم21 دن میں نمٹایا جائے گا جبکہ ادائیگی45 دن کے اندر کی جائے گی۔ یہ معاہدہ تین سال کیلیے کیا گیا ہے جسے مزید دو سال کی توسیع دی جا سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریلوے ملازمین کیلیے لائف انشورنس منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ پاکستان ریلویز وفاقی حکومت کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو وزارت ریلویز کے زیر انتظام کام کر رہا ہے اور ریلوے پر سفر کرنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد سالانہ6 کروڑ مسافر بنتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…