اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیرون ملک چھپائی گئی دولت کی واپسی کے حوالے سے قائم کئے جانے والے یونٹ (Assets Recovery Unit) نے و زیرِ اعظم عمران خان کو اپنی رپورٹ پیش کر دی۔ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ایسیٹ ریکوری یونٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلا س میں ایسیٹ ریکوری یونٹ نے وزیرِ اعظم کو اپنی کارکردگی کے
حوالے سے بریف کیا اور اب تک ٹریس ہونے والی بیرون ملک جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تفصیلات اور ان کی وطن واپسی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے یونٹ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق لوٹی گئی دولت جس کی بیرون ملک نشاندہی ہو گئی ہے وہ اندازوں سے کہیں زائد ہے۔