ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ مسیح کی رہائی اور پاکستان سے روانگی،اٹلی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(آئی این پی) اٹلی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی شہری اور مسیحی خاتون آسیہ بی بی، جن کو توہین مذہب کے الزام میں زندگی کے خطرات لاحق ہیں، کو ملک چھوڑنے میں مدد کریں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کو گزشتہ ماہ بری کردیا تھا تاہم عدالت کے اس فیصلے پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے اور آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح کا کہنا تھا کہ

انہیں قتل کیا جاسکتا ہے جبکہ حکام نے عندیہ دیا کہ وہ آسیہ بی بی کو بیرون ممالک جانے سے روکیں گے۔اٹلی کے ڈپٹی پرائم منسٹر میٹیو سلوینی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایسی خواتین اور بچے جن کی زندگی خطرے میں ہے، انہیں اپنے ملک میں یا دیگر مغربی ممالک میں محفوظ مستقبل دے سکوں اور اس کے لیے میں تمام کوششیں کروں گا۔میٹیو سلوانی، جو وزیر داخلہ بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ 2018 میں اس بات کی اجازت نہیں کہ کوئی اپنی جان توہین مذہب کے الزام میں گنوا دے۔انہوں نے اطالوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اٹلی اس معاملے پر دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔قبل ازیں، بین الاقوامی کیتھولک ایجنسی ایڈ ٹو چرچ ان نیڈ نے کہا تھا کہ عاشق مسیح نے ٹیلی فون پر کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں اطالوی حکومت سے کہ پاکستان چھوڑنے میں میری مدد کریں، ہم بہت پریشان ہیں کیونکہ ہماری جان کو خطرہ ہے، ہمارے پاس اتنا کھانے کو بھی نہیں کیونکہ ہم گھر سے کھانے کا سامان لینے کے لیے بھی نہیں نکل سکتے۔ریڈیو پر انٹرویو کے درمیان سلوینی سے آسیہ بی بی کے شوہر کی اپیل پر رد عمل دینے کا سوال کیا گیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…