ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان کا کہنا ہے وہ فل باڈی ویکس کرواتے ہیں ۔۔۔! ، رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے اہم وزیرپر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے واضح کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے بغیر ثبوتوں کے ڈاکو ڈاکو کی گردان جاری رکھی تو ہم ثبوتوں کے ساتھ یہودی لابی کی سچائی عوام کو بتائیں گے ، بعض وزراء جن کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا ہے وہ فل باڈی ویکس کرواتے ہیں وہ شور شرابہ کر کے اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں ،وزیراعظم دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں کنٹینر والی رام کہانی شروع کردیتے ہیں کون بیوقوف ہے

جو ان کی بات سن کر سرمایہ کاری کریگا، پاکستان میں سرٹیفائیڈ چور جہانگیر ترین ہے ، جہانگیر ترین نے اس جعلی حکومت کے جعلی مینڈیٹ کو مینج کیا اور جہاز بھر بھر کے لوگوں کو بنی گالہ لائے ، پی ٹی آئی کے ورکر باہر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ پٹے والے تمام وزیر بنے ہوئے ہیں،شہبا زشریف پر کرپشن کا الزام لگانے والے عدالتوں میں انہیں الزامات کا جواب دینے کیلئے پیش نہیں ہو رہے۔وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کررہے تھے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گزشتہ دو اڑھائی ماہ کے دوران متعدد بار وفاقی وزراء ایوان میں کھڑے ہو کر اپنی حکومت کا دفاع کرنے اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کرنے کی بجائے صرف شور شرابہ کر کے اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ شورشرابہ کرنے سے اور اپوزیشن کو ڈاکو ڈاکو کہنے سے عوام کوان کی نااہلی کا پتہ نہیں چلے گا ،حکومتی وزراء اگر بغیر ثبوت کے ڈاکو ڈاکو کی گردان جاری رکھیں گے تو ہم ثبوتوں کے ساتھ یہودی لابی کی سچائی عوام کو بتائیں گے جو ان کو برداشت نہیں ہوگی ،حکومتی بینچوں پر ان لوگوں کو چوری کا مینڈیٹ لے کر بٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام لگایا کہ انہوں نے پانامہ کیس میں ان کو دس ارب روپے کی پیشکش کی جس پر شہباز شریف نے

انہیں نوٹس بھیجا اور کہا کہ ثابت کریں ، اس کیس کی بار بار تاریخیں پڑ رہی ہیں ،عدالتوں کا احترام کرنیوالے عدالتوں کے بلانے پر پیش نہیں ہو رہے ،ان لوگوں نے ملتان میڑو میں بھی کرپشن کا الزام لگایا جس میں شہباز شریف نے انہیں دوبارہ نوٹس بھیجا اس کیس میں بھی یہ لوگ پیش نہیں ہو رہے ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بعض وزراء جن کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا ہے وہ فل باڈی ویکس کرواتے ہیں ۔ اس موقع پر حکومتی ارکان نے احتجاج کیا جس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ

ہم یہ باتیں نہیں کرنا چاہتے مگر حکومتی چاہتی ہے کہ ہم ایسی باتیں کریں جس سے شورشرابہ ہو ، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت 100دن پورے کرے اور پھر ہم ان کی پالیسیوں پر مثبت تنقید کریں ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے اپنی پہلی ہی تقریر میں حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش کی جس کا جواب یہ دیا گیا کہ شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بابر اعوان ، علیم خان ، پرویز الٰہی ، پرویز خٹک کے خلاف بھی نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں مگر ان کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

شہباز شریف پر ایک روپیہ کرپشن کا الزام نہیں مگر پھر بھی ان کو گرفتار کیا گیا ، نیب نے اپوزیشن لیڈر کو عقوبت خانے میں رکھا ہوا ہے جس کے باوجود شہبازشریف آج بھی منفی باتیں نہیں کرتے اور حکومت کا ساتھ دینے کی بات کرتے ہیں، یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو کرپشن پر نہیں بلکہ تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا جبکہ نیب عدالت نے بھی نوازشریف کو کرپشن کے الزام میں بری کیا جس پر نیب نے اپیل بھی دائر نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ

پاکستان میں سرٹیفائیڈ چور ایک ہی ہے جس کا نام جہانگیر ترین ہے ، سپریم کورٹ نے ان کو کرپشن پر نااہل کیا ، جہانگیر ترین نے اس جعلی حکومت کے جعلی مینڈیٹ کو مینج کیا اور جہاز بھر بھر کے لوگوں کو بنی گالہ لائے ، پی ٹی آئی کے ورکر باہر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ پٹے والے تمام وزیر بنے ہوئے ہیں ، خیبرپختونخوا حکومت میں احتساب بیورو کے چیف نے استعفیٰ کیوں دیا تھا ،انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک سمیت 9وزراء پر کرپشن کے الزام میں کارروائی کرنے پر

استعفیٰ دیا ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کرپشن کی کہانیاں چھپانے اور غیر ملکی ایجنڈے کو مسلط کرنے کیلئے اس حکومت کو لایا گیا ، عمران خان اگر سچے ہیں تو شہبازشریف پر لگائے گئے الزامات ثابت کریں ، وزیراعظم دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کنٹینر والی رام کہانی شروع کردیتے ہیں کون بیوقوف ہے جو ان کی بات سن کر سرمایہ کاری کرے گا، اگر حکومت نے آئندہ بے معنی تنقید نہ چھوڑی تو پھر ان کی کرپشن اوریہودی لابی کی بات ہم کریں گے جس سے ماحول خراب ہونے کی

تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ، ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تا کہ ملک ترقی کرے ۔ اس موقع پر وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے کہا کہ میری طبیعت ایسی نہیں کہ میں گالی کا جواب گالی سے دوں ، رانا ثناء اللہ نے اپنے قائد کی بیٹی کے بارے میں کیا کہا تھا وہ ریکارڈ پر ہے ، یہ شخص کتنے رنگ بدلتا ہے سب جانتے ہیں ، اعلیٰ عدلیہ کے پانچ ججوں نے نوازشریف کو صادق اور امین نہ ہونے پر نااہل کیا ، ملتان میٹرو منصوبے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے نیب کو کیا جواب دیے ہیں

وہ ایوان میں بتائیں جس سے حقیقت عیاں ہو جائے گی نہیں تو میں تمام ریکارڈ ایوان میں لے آتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی ملک کے ساتھ اتنی ہی محبت ہے تو آئیں ایک ایسا قانون لائیں کہ جس نے ایک روپے کی بھی کرپشن کی ہواس کو ڈی چوک میں لٹکائیں ، رانا ثناء اللہ پر ان ہی کی جماعت کے ایک شخص نے 17لوگوں کے قتل کا الزام لگایا ، ماڈل ٹاؤن سانحے میں بھی موصوف کا نام ہے ، ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں پر گولیاں برسائیں گئیں ، ملک میں موجود معاشی بحران کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں ،ہم پاکستان سے کرپشن کے ناسور کر ختم کر کے دم لیں گے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…