پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

نیب کو سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیاہے، گورنر راج جیسی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے،بلاول زرداری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کو سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیاہے، حکومت رٹ قائم نہیں رکھ سکتی تو نیا پاکستان کیوں بنایا تھا؟،گورنر راج جیسی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے، دھمکیاں وہ دیتے ہیں جو خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں،پیپلز پارٹی سندھ میں پہلے سے بھی زیادہ اکثریت لیکر آئی ہے، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، موجودہ حکومت نے

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کی، پیٹرول، گیس کھانے کی اشیاء تک مہنگی کر دی گئی ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب کو سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیاہے، حکومت رٹ قائم نہیں رکھ سکتی تو نیا پاکستان کیوں بنایا تھا؟۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 100دنوں کے وعدے پورے کرنے میں کامیاب ہوتی نظرنہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گورنر راج جیسی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے، دھمکیاں وہ دیتے ہیں جو خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پہلے سے بھی زیادہ اکثریت لے کر آئی، ہم عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ انتہائی کمزور ہے اور مرکزی حکومت چند ووٹوں کے فرق سے بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ و ہ کشکول توڑیں گے، خود کشی کر لیں گے لیکن قرض نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، ان کی خارجہ پالیسی بھیک مانگنے کی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی پیکیج کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں افراط زر تیزی سے بڑھ رہا ہے، معیشت اور خارجہ پالیسی پر کوئی جواب نہیں دیا جاتا، اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر یوٹرن کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان اور کشمیر کا بجٹ کم کیا، 100 دن مکمل ہونے والے ہیں، پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کیا ہوا ہے، پیپلزپارٹی کا جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے بل موجود ہے، میں نے تو کہا تھا کہ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے جنوبی پنجاب صوبہ بل پر اپنا نام لکھ کر پیش کردے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بل کی میری پیشکش پرحکومت نے کوئی جواب نہیں دیا، اگر 100 دنوں میں حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنایا یا سنجیدہ قدم اٹھایا تو تعریف کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم معیشت پر بات کرنا چاہتے تھے مگر حکومت اب تک اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکی، موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کی، پیٹرول، گیس کھانے کی اشیاء تک مہنگی کر دی گئی ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…