اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا، بدھ کوڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں قائم تین رکنی جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کا دورہ کیااور ان کے فارم ہاوس اور اس سے ملحقہ زمین کا جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے فارم ہاوس کے قریب آباد متاثرہ خاندان کی رہائش گاہ کا بھی جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے سی ڈی اے سے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس اور اس سے ملحقہ
اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر میرویس نیاز اور آئی بی کے احمد رضوان بھی شامل ہیں ،جے آئی ٹی 14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی گی۔ جے آئی ٹی اعظم سواتی ۔انکے بیٹے عثمان اور سیکیورٹی گارڈز کے بیانات قلمبند کرے گی اور سابق آئی جی جان محمد اور متعلقہ پولیس افسروں کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔جے آئی ٹی متاثرہ خاندان کے افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔