لاہور(نیوزڈیسک)حکومت کا کاروبار کے خواہشمند نوجوانوں کو 30لاکھ روپے تک قرضے دینے کا فیصلہ،تحریک انصاف کا ایک اور وعدہ پورا،چونکادینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کاروبار کے خواہشمند نوجوانوں کو قرضے دینے کے منصوبے پر کام مکمل کرلیا ہے جس کا اعلان باضابطہ طورپر وزیراعظم عمران خان خود کریں گے ،
اس حوالے سے کام مکمل کرلیاگیا ہے اور کریڈٹ گارنٹی سکیم کے لئے محکمہ انڈسٹریز کے زیراہتمام بھی کام جاری ہے ،اس بارے میں میاں اسلم اقبال نے بتایا ہے کہ کریڈٹ گارنٹی سکیم کے تحت نوجوانوں کو تیس لاکھ روپے تک قرضہ دیاجائے گا اور اس سکیم کے لئے ایک ارب سے زائد کے فنڈز دستیاب ہونگے ، سکیم کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔