جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم پاکستان کا دورہ چین کامیاب ،دونوں ممالک میں دورے کے دوران کیا کچھ طے پایا؟،ترجمان چینی وزارت خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

بیجنگ /اسلام آباد (این این آئی)چین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ دورہ چین کوکامیاب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک نے دورے کے دوران کئے جانیوالے معاہدوں پرعملدرآمد اورپاک چین سدابہارتزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے،پاکستان اورچین سدابہارسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت اوراندرونی وبین الاقوامی تبدیلیوں کی آزمائش پرپورا اترے ہیں،چین پاکستان کو اپنی بہترین استعداد کے مطابق معاونت فراہم کررہاہے،

عوام کو روزگاردینے کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے۔بدھ کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ چین بہت کامیاب رہا اورہم اس دورے کے نتائج سے بہت مطمئن ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے طے پانیوالے سمجھوتوں پرعمل درآمد اورپاک چین سدابہارتزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق ظاہرکیاہے۔ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے دورے کے اختتام پرجاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں پورے دورے کے حاصلات کا احاطہ کیا گیاہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے حاصلات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس دورے سے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان دوستی گہری ہوگئی ہے کیونکہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چین کایہ پہلا دورہ تھا، صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اوردیگر چینی رہنماؤں کی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ دوستانہ ملاقاتوں کا تبادلہ ہوا اوران کے مابین بہترتعلقات کاراستوار ہوئے ، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات مزیدمضبوط ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین سدابہارسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں، اور

تعلقات اعلیٰ ترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت اوراندرونی وبین الاقوامی تبدیلیوں کی آزمائش پرپورا اترے ہیں، دونوں ممالک نے سدابہارسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط و مستحکم کرنے اورمشترکہ مقدرکیلئے گہرے مراسم استوارکرنے پراتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے دورے نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو وسعت دی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ

تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے اورپاکستان اورچین کے وزرائے خارجہ کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے میکنزم کے قیام پربھی اتفاق ظاہرکیاہے تاکہ دوطرفہ تعلقات اورتعاون پردونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری ہو۔وزیراعظم پاکستان کے دورے دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون اور دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے پراتفاق ہوا ہے دونوں ممالک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ کو آگے بڑھانے اوراس کے تحت منصوبوں کو وسعت دینے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

دونوں ممالک نے اقتصادیات، مالیات، سائنس وٹیکنالوجی، زراعت، عوامی رابطوں کے فروغ میں تعاون کوفروغ دینے سے اتفاق کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تکثریت، آزادانہ تجارت، اوریکساں وبامعنی تعاون کی ضرورت پرزوردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران ایک درجن سے زائد تعاون کی دستاویزات پردستخط ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کو اپنی بہترین استعداد کے

مطابق معاونت فراہم کررہاہے، مستقبل میں پاکستان کی ضروریات کومدنظر رکھتے ہوئے اورباہمی رضامندی سے ہم پاکستان کو اقتصادی معاونت کی پیش کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگاردینے کے شعبے میں بھی ہم پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ دورے سے علاقائی اوربین الاقوامی امورپردونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری کے عمل کو فروغ ملاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…