اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سائبر حملے،پاکستانی اکاؤنٹس سے 26لاکھ ڈالرز کی لوٹ مار،پاکستان کے کون سے 9بینکوں کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا؟ نام سامنے آگئے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا ڈیٹا اور رقم محفوظ ہے۔بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بینک کا نظام، صارفین کی رقم اوران کا سرمایہ بھی محفوظ ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک نے ایسے بے ضرر حملوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل سائبر حملے سے پاکستان کے نو بینکوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ہیکرز نے حبیب بینک، بینک اسلامی، فیصل بینک، بینک الفلاح،

جے ایس بینک، سامبا بینک، سونری بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور بینک آف پنجاب کے صارفین کے کارڈز کا ڈیٹا چرایا ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق پاکستانی صارفین کے ڈیٹا پر کئی ممالک میں کیش نکلوایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کیپٹن ریٹائرڈ شعیب نے بھی سائبرحملے کی تصدیق کی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق سائبر حملوں کے دوران اکاؤنٹس سے 26 لاکھ ڈالرز نکالے گئے۔ حکام کے مطابق اب تک صرف 100 شکایات ہی وصول ہوئی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔سائبر سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 19 ہزار سے زائد ہیک کیے گئے کارڈز میں ویزا اور ماسٹر کارڈز شامل ہیں۔نیشنل بینک آف پاکستان کے مطابق عالمی ہیکرز پاکستان کے ایک بینک کے آئی ٹی سسٹم میں داخل ہوئے تھے تاہم سیکیورٹی ماہرین سے اس کی تردید کی ہے۔آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کارڈز کا ڈیٹا اے ٹی ایم مشینز اور دیگر آلات کی مدد سے چرایا ہے۔سائبر حملے کے بعد متعدد پاکستانی بینکوں نے انٹرنیشنل ادائیگیاں بند کر دی ہیں اور اے ٹی ایم سروسز بھی محدود کردی ہیں۔ بینکوں نے صارفین کے ویزا، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…