پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ دیا بین کی واپسی کھٹائی میں پڑگئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹی وی کے معروف شو ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ دیا بین کی ڈرامے میں واپسی ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگئی۔بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے معروف ٹیلی ویژن ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ دیا بین کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیشا واکانی بیٹی کی ولادت کی وجہ سے ایک برس سے اسکرین سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے تھیں۔

لیکن شائقین کے بے تحاشا اصرار کے بعد انہوں نے واپسی کی شرط معاوضہ بڑھانے سے مشروط کردی تھی تاہم اب انہوں نے اچانک ہی اپنی واپسی پر معذرت کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا واکانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیشا شو میں واپسی کے لیے کافی پراْمید تھیں اور انہوں نے اپنی واپسی کے حوالے سے پرومو بھی شوٹ کرا لیا تھا تاہم اداکارہ کے شوہر اْن کے کام جاری رکھنے پر رضامند نہیں ہیں کیوں کہ اْن کے خیال میں بچی ابھی چھوٹی ہے جسے ابھی اپنی ماں کی خاصی توجہ کی ضرورت ہے اور اگر وہ شو کو جاری رکھتی ہیں تو وہ بیٹے پر توجہ نہیں دے پائیں گی۔شو کے پروڈیوسر است کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے قوائد و ضوابط انتہائی سخت ہیں جب کہ بچی بھی چھوٹی ہے اور بچی کو اس وقت اپنی ماں کی بھی ضرورت ہے لیکن ابھی تک باقاعدہ طور پر اداکاری کی جانب سے واپسی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا کامیڈی ڈرامہ سیریل ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ اپنی مقبولیت کے باعث دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے جب کہ ڈرامہ سیریل کی 2 ہزار سے زائد قسطیں ٹیلی کاسٹ ہوچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…