اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

احتجاج کو روکنے کیلئے نئی فورس کا قیام عمل میں آگیا ،فورس میں ابتدائی نفری کتنی ہے اور مزید کتنی ہوگی؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں غیرقانونی جلسوں، ریلیوں اور احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس کی انسداد فسادات فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل(اے آئی جی)ڈاکٹر امیر شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسادات اور مظاہروں کو روکنے کے لیے جوانوں کو بین الاقوامی طرز پر گیس ماسکس اور تمام ضروری ساز و سامان سے لیس کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسداد فسادات فورس کی ابتدائی نفری 3 سو 57 ہے تاہم جلد ایک ہزار سے زائد مزید اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔فورس کے ڈیوٹی کے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے سربراہ کراچی پولیس نے کہا کہ انسداد فسادات فورس کے کسی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہوگا لیکن وہ ڈنڈوں اور پتھروں سے بچاؤ کے آلات سے لیس ہوں گے جو مظاہرین کو منتشر کرنے کے کام آئیں گے۔ساؤتھ اور ویسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں فی الحال سو، سو جوان فورس میں تعینات کیے گئے ہیں، ایسٹ پولیس ہیڈکوارٹر کے 3 اسکواڈ 150 اہلکاروں پر مشتمل ہوں گے۔تمام جوان صبح 8 بجے سے اپنے ڈیوٹی اوقات کے اختتام تک اپنے اپنے زون کے ہیڈکوارٹرز میں باوردی اور ساز و سامان کے ساتھ موجود رہیں گے۔ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ کراچی کے کسی بھی مقام پر ضرورت پڑنے پر ان اہلکاروں کو میدان میں لایا جائے گا۔کراچی پولیس چیف کے مطابق یہ جوان 3 ماہ تک انسداد فسادات فورس میں کام کریں گے، اور پھر انہیں ان کی مرضی کی پوسٹنگ ملے گی جبکہ ان کی جگہ دوسرے جوان آجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ انسداد فسادات فورس کے جوانوں کو احتجاج اور ریلیوں کی صورتحال میں حکمت عملی سے نمٹنے کی باقاعدہ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔اس موقع پر انہوں کہاکہ میں پولیس اہلکاروں کا دوست ہوں، ہم سب قوم کے محافظ ہیں، اس لیے کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کا احترام پولیس پر لازم ہے، اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…