کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فرتال تالپور نے کہا ہے کہ کرپشن ثابت کیے بغیر سیاستدانوں کی تذلیل کی جارہی ہے ۔سیاسی رہنماؤں کو بھی انسان سمجھا جائے ۔میرا سندھ حکومت کے معاملا ت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔زرداری خاندان کی خواہش ہے کہ بھٹو خاندان ایک ہوجائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔فریال تالپور نے کہا کہ مشرف آمریت کے دور میں میں ضلعی ناظمہ تھی اور
پورے سندھ میں نمبر ون تھی۔ اس دور میں مجھ سے بڑا زیادہ کام کرنے والا کوئی نہیں تھا آج کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر بدنام کیا جاتا ہے۔کرپشن کو پیپلزپارٹی سے جوڑنا زیادتی ہے۔میں سندھ حکومت کے معاملات نہیں دیکھتی ۔آج تک حکومتی امور میں مداخلت نہیں کی۔میں صرف پیپلزپارٹی کے سیاسی ونگ کو دیکھتی ہوں۔بنا ثبوت کے خبریں چلتی ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔سیاسی رہنماں کو بھی انسان سمجھا جائے۔کرپشن ثابت کئے بغیر سیاستدانوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ پیکج میں کرپشن کے حوالے سے افواہیں زیادہ حقیقت کچھ بھی نہیں ہے ۔لاڑکانہ پیکج سے میرا کوئی تعلق نہیں مگر ہر بار تصویر میری لگائی جاتی ہے۔میڈیا لاڑکانہ پیکج سے کم از کم میری تصویر تو ہٹا دے۔ فریال تالپور نے کہا کہ تھرپارکر کے مسائل کا مستقل حل ڈھونڈ رہے ہیں۔تھرپارکر کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ڈیلیور کیا ہے جسکے نتائج ہر الیکشن میں نظر آتے ہیں۔پیپلزپارٹی نہ ہوتی تو سندھ کے عوام کا بہت برا حال ہوتا۔پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری خاندان کی خواہش ہے کہ بھٹو خاندان ایک ہو ۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی ہے ۔پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔