اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا حکومت نے جنوبی کوریا کے تعاون سے پن بجلی کے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا،صوبے کو اربوں کی آمدن ہوگی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے صوبے میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کوآنے والے دنوں میں سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں پائے جانے والے پن بجلی اور تیل وگیس کے قدرتی وسائل یہاں کا قیمتی خزانہ ہیں جن کو بروئے کارلاکرنہ صرف ملک کوموجودہ توانائی کے بحران سے نکالاجاسکتاہے بلکہ توانائی کے منصوبوں سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن بھی ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جنوبی کوریا کی

توانائی کے شعبے میں سرکاری سطح پر کام کرنے والی کمپنی KHNPاورخیبرپختونخواحکومت کے درمیان ضلع کوہستان میں496میگاواٹ سپاٹ گاہ پاورپراجیکٹ کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(PPP)موڈ میں شروع کرنے کے لئے معاہدے پر دستخظ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جنوبی کوریاکے سفیرSung Kyu Kwakکے علاوہ صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا،وزیراعلیٰ کے مشیربرائے توانائی حمایت اللہ خان،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سپاٹ گاہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کو شروع کرنے کے لئے مفاہمتی یاداشت(MoU)پر دستخط خیبرپختونخواحکومت کی طرف سے سیکرٹری توانائی وبرقیات محمد سلیم خان اورکورین کمپنیKHNPکے چیف ایگزیکٹونے کئے۔منصوبہ آئندہ 5سالوں میں مکمل ہوگاجوصوبے کی حالیہ تاریخ میں سب سے بڑاپن بجلی کا منصوبہ ہوگا۔کورین کمپنی اورحکومت خیبرپختونخواکے باہمی تعاون سے سپاٹ گاہ پن بجلی منصوبے سے 496میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی اور صوبے کو سالانہ تقریباً3ارب روپے کی آمدن ہوگی۔واضح رہے کہ منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی سال2010میں مکمل کی جاچکی ہے۔مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے بتایاکہ کورین سرمایہ کار ضلع کوہستان میں545میگاواٹ کیگاہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ،ضلع سوات میں215میگاواٹ اسریت کیدام ہائیڈروپاورپراجیکٹ اورکالام اسریت197میگاواٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹس پر بھی جلدکام کاآغازکرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…