لاہور(نیوزڈیسک ) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے مصر میں محمد مرسی کو سنائی جانیوالی سزائے موت کے خلاف عالمی سطح پر مہم شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اب محمد مر سی کا عدالتی قتل کر نے کی سازشیں ہو رہی ہیں جسکو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا’مصر ی حکو مت نے سیاسی مخالفین کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہے اسکی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور یہ ظلم کی انتہا ہے ہم اسکے خلاف بھر پور آواز بلند کر یں گے ‘اقوام متحد ہ اور امت مسلمہ کو بھی اسکا سخت نوٹس لینا چاہیے اور مصری حکو مت کو ظالمانہ اقدام کو سختی سے روکا جائے’پاکستانی حکو مت کو بھی اس حوالے سے خاموش رہنے کی بجائے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے۔ اتوار کے روز لاہور سے جاری اعلا میہ کے مطابق تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے مصر میں سابق صدر محمد مرسی کو عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اس کو انصاف ‘آئین وقانون کا قتل قرار دیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ ہم اسکے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند کر یں گے کیونکہ محمد مرسی کو سزائے موت اصل میںایسا ہی عدالت قتل ہو گا جیسا پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحد ہ سمیت انصاف کی بات کر نیوالے تمام عالمی فورمز کو بھی محمد مر سی کو سنائی جانیوالی سزا کے خلاف نوٹس لینا چاہیے اور مصری حکو مت کو ایسے ظالمانہ اقدام سے روکاجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پاکستان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے ظالمانہ اقدام پر خاموش رہنے کی بجائے اس کی باقاعدہ مذمت کرے اور اس معاملے کو سفارتی سطح بھی اٹھایا جائے۔