اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے دورہ چین اور سی پیک کے حوالے سے جنگ گروپ کے صحافی کا متنازعہ ٹویٹ ، اعلیٰ چینی عہدیدار نے زبردست جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دورا ن جنگ گروپ کے صحافی وسیم عباسی نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ورہ چین کے دوران چینی قیادت نے وزیر اعظم کو سی پیک کے حوالےسے انکے اور انکی کابینہ کے افراد ے متنازعہ بیانات دکھا ئے اور آئندہ سے محتاط
رہنے کا کہاگیا ہے۔وسیم عباسی کی ٹویٹ سامنے آنے کے بعد چین کے اعلیٰ عہدیدار لیجن زاہو نے فوری طور پر اس بات کی تردید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چینی سفیر ان تمام ملاقاتوں میں موجود تھے اور یہ خبر انتہائی من گھڑت اور جھوٹی ہے۔چینی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے خبر کی تردید سامنے آنے پر وسیم عباسی نے جواز پیش کرتے ہوئے اپنے ری ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ خبر ان کی نہیں بلکہ انہوں نے ایک سائٹ پہ پڑھی تھی اور اس سائٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔