ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان نے سلمان خان کے بجائے شاہ رخ خان کو ترجیح دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے کرن جوہر کے شوکافی ودھ کرن میں ایک سوال پر کہ ایک ڈوبتی کشتی میں آپ، شاہ رخ اور سلمان خان موجود ہوں اور آپ کو کسی ایک کو دھکا دے کر دوسرے کو بچانا پڑے تو آپ کسے دھکا دیں گے؟ اس کے جواب میں عامر خان
نے سلمان خان کے مقابلے شاہ رخ کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ کو بچائیں گے کیونکہ سلمان خان ڈوب ہی نہیں سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ اگر ان کا بیٹا جنید ایک اچھا اداکار نہ بن سکا تو وہ اس کے منہ پر یہ بات کہہ دیں گے کیونکہ یہ فلم انڈسٹری اور شائقین کے ساتھ غلط ہوگا کہ ایک اچھا اداکار نہ ہونے کے باوجود میں اپنے بیٹے کو سپورٹ کروں۔