فیصل آباد (اے پی پی ) ربیع الاول 1440ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 صفر المظفر بروز جمعرات 8 نومبر کی شام طلب کر لیا گیا ہے ، محکمہ مذہبی امور کے ذرائع نے بتایاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی وقت ان کے
مقررہ مقامات پر منعقد ہونگے جن میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کیا جائیگا، دوسری جانب رویت ہلال ایکسپرٹ و قمر شناس و فلکیات پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے پیشگوئی کی ہے کہ ربیع الاول کا چاند جمعرات کی بجائے جمعتہ المبارک 9نومبر 30صفر المظفر کو نظر آئیگا اور اس طرح یکم ربیع الاول 10نومبر بروز ہفتہ کو ہوگی، انہوں نے اے پی پی کو بتا یا کہ صفر المظفر کا مہینہ 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔