منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امدادی مالیاتی پیکیج ،چین نے کیا درخواست کی اورپاکستان کو کیا ملے گا؟وزیرخزانہ اسدکے جواب نے سب کو حیران کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی (آئی این پی)وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کیلئے غلط خبریں پھیلا رہا ہے، چین کی طرف سے پیکیج کی باتیں بند کمروں کی ہیں ،وقت سے پہلے اعلان سے ملک کا نقصان دہ ہوسکتاہے ،چین نے بھی پاکستان سے درخواست کی کہ ہر بات منظر عام پر لانا ٹھیک نہیں ، چین سے امدادی پیکیج کی بات ہوئی تاہم ذرائع ابلاغ پرمالیاتی پیکیج سے متعلق اعدادو شمار ابھی مفرضوں پر مبنی ہیں ،

پاک چین دوستی کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ، اسکے ساتھ ایک دوہفتوں کی نہیں بلکہ آگے کے تعلقات کی بات کررہے ہیں ،چین سے تعلقات قرض یا امداد سے نکال کر تجارت پر لے جانا چاہتے ہیں۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے امدادی پیکیج کی بات ہوئی ہے۔ مالیاتی پیکیج سے متعلق اعداد شمار ابھی مفرضوں پر مبنی ہیں۔ مغربی میڈیا پاک چین تعلقات سے متعلق غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔ وہ دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کیلئے غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔ صحافی نے ان سوال کیا کیا آپ تردید کررہے ہیں کہ کوئی پیکیج نہیں مل رہا جس کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ یہ بند کمروں کی باتیں ہیں۔ وقت سے پہلے اعلان سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ چین نے بھی پاکستان سے درخواست کی کہ ہر بات منظر عام پر لانا ٹھیک نہیں ہے۔ مالیاتی پیکج پر ہی نہیں بلکہ طویل المدتی شراکت داری اور سرمایہ کاری پر بات ہورہی ہے۔ چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں۔ سب کی سوچ مثبت ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کی کوشش ہے کہ پاک چین دوستی کو مزید بڑھایا جائے۔ کسی ایک ملک سے نہیں کئی دوست ممالک سے بات چل رہی ہے۔ چین کے ساتھ ایک دوہفتوں کی نہیں بلکہ آگے کے تعلقات کی بات کررہے ہیں۔چین سے تعلقات قرض یا امداد سے نکال کر تجارت پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ابھی چین سے تجارت یکطرفہ ہے۔ وہاں سے ابھی درآمدات ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کا جو نام لیا گیا وہ واقعی اقتصادی راہداری ہونی چاہیے۔ انڈسٹریلائزیشن ، تجارت اور زراعت کے اوپر ہمارا زور ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…