جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

محکمہ قومی بچت کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ پکڑاگیا،کتنی رقم برآمد ہوئی ،انتہائی تشویشناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)ادارہ قومی بچت کے ترجمان نے کہاہے کہ مالی فراڈ چند ماہ قبل محکمہ قومی بچت نے پکڑا،جو رقم خرد برد ہوئی اس کی مالیت دس کروڑ تراسی لاکھ باسٹھ ہزار روپے ہے جس میں سے نو کروڑ انتالیس لاکھ اکہتر ہزار روپے ملزم رئیس احمد ملک ، اسسٹنٹ نیشنل سیونگ آفیسر سے برآمدکئے جا چکے ہیں ، بقایا رقم جس کی مالیت ایک کروڑ تینتالیس لاکھ اکانوے ہزارہے اس کی برآمدگی کے لئے بھی محکمہ پوری تن دہی کے ساتھ ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کوشش کر رہا ہے،

یہ رقم بھی جلد برآمد کر کے حکومت کے خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ ادارہ قومی بچت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک انگریزی اخبار میں محکمہ قومی بچت میں ایک بڑے فراڈ کے متعلق خبر شائع ہوئی۔ اس ضمن میں ادارہ قومی بچت نے مناسب سمجھا کہ اس پریس ریلیز کے ذریعے وضاحت کر کے ابہام کو دور کیا جائے ۔ سب سے پہلے اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ مذکورہ فراڈ چند ماہ قبل محکمہ قومی بچت نے پکڑا۔ جو رقم خورد بورد ہوئی اس کی مالیت دس کروڑ تراسی لاکھ باسٹھ ہزار روپے ہے جس میں سے نو کروڑ انتالیس لاکھ اکہتر ہزار روپے ملزم رئیس احمد ملک ، اسسٹنٹ نیشنل سیونگ آفیسر سے برآمدکئے جا چکے ہیں۔ بقایا رقم جس کی مالیت ایک کروڑ تینتالیس لاکھ اکانوے ہزارہے اس کی برآمدگی کے لئے بھی محکمہ پوری تن دہی کے ساتھ ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کوشش کر رہا ہے اور یہ رقم بھی جلد برآمد کر کے حکومت کے خزانے میں جمع کروائی جائے گی ۔ مذکورہ خبر میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ محکمہ قومی بچت کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے جس کی وجہ سے محکمہ کے کھاتہ داروں میں ان کی بچت کے حوالے سے تشویش پائے جانے کا امکان ہے ۔ ادارہ اس بات کی تصحیح کرتا ہے کہ مذکورہ بالا خرد برد ادارہ کے بچت کھاتوں (سرٹیفکیٹس اور اکاونٹس ) میں نہیں کی گئی اور وہ انتہائی محفوظ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ملزم نے جعلی کھاتے بنا کر فرضی ناموں سے رقم خرد برد کی جس کا محکمہ قومی بچت کے کھاتہ داروں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

محکمہ قومی بچت نے اس فراڈ کے نشاندہی پر فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے لاہور کرائم سرکل میں FIR No:187/2018مورخہ 27-09-2018 ملزمان کے خلاف درج کروا ئی اور ملوث ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس واقع میں ملوث مرکزی ملزم رئیس احمد ملک کے علاوہ دیگر دو گریڈ 17اور چار گریڈ 11کے ملازمین کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ مرکزی ملزم ایف آ ئی اے کی تحویل میں ہے ، علاوہ ازیں تقریبا مزیددس کروڑروپے کی رقم بھی ادارہ نے خردبرد ہونے سے بچائی۔

اس ضمن میں محکمہ ہذا نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ملک میں موجود تمام برانچوں میں رقوم کی منتقلی کی تصدیق کروائی جا رہی ہے۔ مزید برآں222 مراکز قومی بچت میں بینکنگ معیار کے مطابق کمپوٹرسافٹ وئیر اور مستقبل قریب میں بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق کاطریقہ کار بھی نافذالعمل ہو گا۔تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدراک کیا جا سکے۔ یہاں اس امر کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ محکمہ قومی بچت ایک بڑا مالیاتی ادارہ ہے جو کہ لوگوں کے غیر متزلز ل اعتماد کا مظہر ہے ۔ یہاں یہ بات بھی واضع کی جاتی ہے کہ دوسرے مالیاتی اداروں کی نسبت محکمہ ہذا میں اس طرح کے واقعات بہت کم ہیں اور پچھلے دوعشروں میں خرد برد کے چند ایک واقعات پیش آئے جو کہ محکمہ کی مضبوط اور منظم کنٹرول سسٹم کی بدولت ہے۔ محکمہ ہذا اس بات کا یقین دلاتا ہے لوگوں کے بچتیں محفوظ ہیں اور حکومت پاکستان ان کی ضامن ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…