ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کے پہلے انرجی پراجیکٹ ہیڈ مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیاگیا،کتنی بجلی پیداہوگی؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پہلے انرجی پراجیکٹ ہیڈ مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔4ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے پاور پراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 7.6میگاواٹ ہے ۔پاور پراجیکٹ سے38کروڑ 16لاکھ روپے کی سالانہ 43.37گیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ہیڈ مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ سے پیدا کردہ بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے 11ہزار کلو واٹ کی 1.5کلو میٹر طویل

ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔پراجیکٹ انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب پاور مینجمنٹ یونٹ کی زیر نگرانی مکمل کیا گیاہے ۔ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چینی کمپنی سینوٹیک۔ ایم ایچ پی سی نے تعمیر کیا ہے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ پاور پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کرنے کے بعد مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اورپاورجنریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے ہائیڈرو پاور پلان کا افتتاح میرے لئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے ۔اس منصوبے سے 7.64میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اوریہ پاور پلانٹ سمال ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاورکے ذریعے ایک برس کے دوران 43.37گیگا واٹ بجلی حاصل ہوگی اوریہ بجلی نیشنل گرڈ کے ذریعے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے استعمال میں آئیگی۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی طرز پر چین والی میں 5.38میگاواٹ ڈگ آؤٹ فال4.04 میگاواٹ،اوکاڑہ میں 4.16میگاواٹ اورپاکپتن میں 2.82میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ۔پاکپتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بھی تقریباً مکمل ہوچکا ہے ۔دیگر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔جس سے نہ صرف عوام کو سستی بجلی کا وعدہ پورا ہوگا

بلکہ بجلی بحران کی کمی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور کے منصوبے کے باعث ہمیں تیل یا کوئلے کی مد میں قیمتی زرمبادلہ صرف نہیں کرنا پڑے گابلکہ38کروڑ روپے سالانہ ریونیوبھی حاصل ہوگا۔پلانٹ میں جدید ترین ٹربائن نصب کی گئی ہیں جو کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے ۔صوبائی سیکرٹری توانائی نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خاص حکمت عملی کے تحت سرگرم عمل ہیں۔عوام کی خدمت کیلئے ہر ضلع ہر ڈویژن میں جاؤں گا اوران کے مسائل دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی دوسڑکوں ہیڈ مرالہ روڈ اور پسرور روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور ،سیالکوٹ موٹر وے کے ساتھ بننے والے صنعتی زون کوسپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمداختر ملک نے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سردار عثمان بزدار کی قیادت میں توانائی بحران پر قابو پائیں گے۔سابقہ دور میں صرف کک بیک والے منصوبوں پر توجہ دی گئی۔ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیرمجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ۔ تقریب میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عثمان ڈار ،صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اورمعززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…