اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان مہاجرین کے معاملات پر مذاکرات (آج)منگل کواسلام آباد میں ہونگے ۔ سر کاری اور سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین ٗ افغان شہریت کارڈ رکھنے والے مہاجرین اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔اقوام متحدہ کے ادارے
برائے افغان مہاجرین کے مطابق اس وقت پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد تقریباً چودہ لاکھ ہے جبکہ افغان شہریت کارڈ رکھنے والے مہاجرین کی تعداد تقریباً 90ہزار ہے جبکہ کئی ہزار غیر رجسٹرڈ ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ افغان وفد کی قیادت وزارت مہاجرین کی نائب وزیر ڈاکٹر علیمہ کرینگی ۔پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت میں تیس جون 2019اور افغان شہریت کارڈ رکھنے والوں کے قیام میں رواں سال کے آخرتک توسیع کی ۔