اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

طالبان کا 13 لاشوں کے بدلے ایک لاش حوالے کرنے کا مطالبہ،وہو کس کے قاتل کی لاش مانگ رہے ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) طالبان نے طاقتور افغان پولیس سربراہ کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے قاتل کی لاش کے لیے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ اختیار کرلیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے زیر اثر علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 13 افراد کی لاشوں کے بدلے میں افغان پولیس چیف کے قاتل کی لاش دی جائے۔افغانستان کے شورش زدہ صوبے فراہ میں قبائلی عمائدین تقریباً ایک ہفتے سے لاشوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں

اور اب تک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے 25 افراد میں سے صرف 12 کی لاشیں افغان حکومت کے حوالے کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ 31 اکتوبر کو طالبان کے زیر اثر انار درہ ضلع میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثے میں تباہ ہوگیا تھا اور 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حکام کی جانب سے اس حادثے کا ذمہ دار خراب موسم کو قرار دیا گیا تھا تاہم طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے جنگجوؤں نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک واٹس ایپ پیغام میں کہا کہ ہم ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ذریعے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنا چاہتے ہیں لیکن اس شرط پر کہ پولیس کمانڈر عبدالرازق کو قتل کرنے والے جنگجو ذبیح اللہ ابو داجانا کی لاش اس کے اہل خانہ کو دی جائے۔اس حوالے سے فراہ صوبے کے ترجمان ناصر مہری نے بتایا کہ جن افراد کی لاشیں واپس کی گئی ہیں ان میں صوبائی کونسلر جمیلہ امینی، سویلین اور کاروباری افراد شامل تھے، تاہم اب تک کسی فوجی اہلکار کی لاش بازیاب نہیں ہوئی۔فراہ پولیس ترجمان محیب اللہ محیب نے اس بات کی تصدیق کی کہ قبائلی عمائدین کی کوششوں سے 12 لاشوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، تاہم باقی لاشیں دشمن کے قبضے میں ہیں۔طالبان کی قید میں جو لاشیں موجود ہیں ان میں افغانستان کے مغربی صوبے کے لیے ڈپٹی آرمی کمانڈر اور فراہ صوبائی کونسل کے سربراہ کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…