ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آبادمیں عالمی ایجنسی کا سیکورٹی افسرپراسرار طور پر ہلاک،مدیحہ نامی اسسٹنٹ جب گھر پہنچی تو کیا ہوا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا باشندہ مارک ایڈمز پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے سیکیوٹی افسر اور آسٹریلین شہری مارک ایڈمز کو ان کے گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلین شہری مارک ایڈمز کی بے ہوشی کی خبر مدیحہ نامی ان کی اسسٹنٹ نے پولیس کو دی جن کی مدد سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ مدیحہ کے مطابق دفتر میں اہم امور انجام دینے کے لیے جب افسر مارک ایڈمز دفتر نہیں

پہنچے تو انہیں اس کی تشویش ہوئی اور وہ وجہ معلوم کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچی۔انہوں نے کہاکہ جب وہ اپنے منیجر کے گھر پہنچی تو وہ گھر کے کسی حصے میں نظر نہیں آئے تاہم باتھ روم کا دروازہ توڑنے پر معلوم ہوا کہ وہ یہاں بے ہوشی کی حالت میں موجود ہیں۔مدیحہ کے مطابق انہوں نے اس معاملے کی خبر پولیس کو دی، تاہم پولیس کے آنے کے بعد مارک ایڈمز کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس نے مارک ایڈمز کی لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…