صادق آباد(این این آئی)صادق آباد میں غیرت کے نام پر چچا نے زیادتی کا شکار بننے والی دو بھتیجیوں کو ہی قتل کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں دوہرے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ زیادتی کا شکار بننے والی لڑکیوں کوسگے چچا نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔لڑکیوں کے والد نے بتایا کہ بااثر زمیندار نے انہیں اغواء کیا اور پھرزیادتی کے بعد واپس چھوڑ گئے۔واقعہ کے بعد لڑکیوں کا چچا طیش میں آگیا اور دونوں خواتین کو قتل کردیا، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔