اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے مظاہرین کے ہاتھوں لٹنے والے کیلا فروش بچےکو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، بچے نے دھرنا مظاہرین سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے دوران کم عمر بچے سے مظاہرین کی جانب سے کیلے لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین نے مظاہرین کی جانب سے اس گری ہوئی حرکت پر شدید تنقید کی تاہم آج کیلا فروش کم عمر لڑکا میڈیا کے سامنے آگیا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مذکورہ بچے کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچے کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے کیلے لوٹنے کا واقعہ جیسے ہی پیش آیا تو مجھے اپنی جان کی فکر لگ گئی اور میں نے وہاں سے اپنے گدھے سمیت بھاگ جانے میں ہی عافیت سمجھی اور گدھے کو بچا کر وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔ بچے کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے کیلے لوٹنے کا واقعہ جیسے ہی پیش آیا تو مجھے اپنی جان کی فکر لگ گئی اور میں نے وہاں سے اپنے گدھے سمیت بھاگ جانے میں ہی عافیت سمجھی اور گدھے کو بچا کر وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکومت کی جانب سے اس کا نوٹس لیا گیا تھا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے واقعہ کو معاشرے کی بے حسی قرار دیا تھا۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے فی الفور بچے کو تلاش کر کے اس کے نقصان کا مداوا کرنے کی اپیل کی تھی۔ جس پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر بچے کو تلاش کیا گیا اور اس کو ڈپٹی کمشنر نے 10ہزار روپے امداد کے طور پر بھی دئیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…