اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کے انڈسٹریل سیکٹرکی بحالی کیلئے اپنی مہارت پاکستان کو دینے کا فیصلہ کرلیا ، اسمال انڈسٹری یونٹس لگانے میں مہارت بھی فراہم کرے گا جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے ڈ یمانسٹریشن پروجیکٹس فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان کے انڈسٹریل سیکٹر کی بحالی کیلئے اپنی مہارت پاکستان کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چین پاکستان کو اسمال انڈسٹری یونٹس
لگانے میں مہارت بھی فراہم کرے گا جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے ڈیمانسٹریشن پروجیکٹس فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی کرنسی میں تجارتی معاہدے پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کی قیادت نے بینکوں، نانشل اداروں میں لین دین کا آسان اور مربوط نظام بنانے پربھی اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ممالک میں بینکوں کی مزید برانچیں بھی کھولیں گے۔