اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ احتجاجی دھرنوں کو ماضی میں ہونیوالے دھرنوں سے جوڑا جائے تو اس کا نتیجہ کچھ اور نکلتا ہے جبکہ اسے الگ کر کے دیکھا جائے تو نتیجہ کچھ اور ہی ہو گا ۔
پاکستان میں جو سیاسی جماعتوں ،ر مذہبی عناصر اور سلامتی اداروں نے جو کردار ادا کیا تو اس کو مدنظر رکھ کر دیکھا جائے تو حکومت نے جو بھی فیصلے کیے ہیں وہ دانشمندانہ اقدام ہے جس نے پورے ملک کو بڑی تباہی سے بچا یا ہے ۔ معروف صحافی مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو موقف اپنایا ہے وہ بلکل درست ہے تاہم اگر اس کے بیان سے دو طرح کی رائے آسکتی ہے ۔ جب بھی کوئی وزیراعظم البدی تقریر کرے گا تو الفاظ کے چنائو میں احتیاط نہیں رکھی جا سکتی جبکہ ایسے موقعوں پر سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا فیصلہ بلکل درست تھا ۔ نامور صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ کو اس قابل ہونا چاہیے کہ ملکی بحران کے دوران لوگوں کو کیسے لیڈ کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی ملک بھر میں تحریک لبیک اوردیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے کو آیا تھا ۔ پاکستان میں کئی شہروں کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر قوم سے خطاب بھی کیا تھا ۔