ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کنگ خان نے سلو میاں کے لیے محبت بھرے کلمات ادا کرتے ہوئے انہیں بھائیوں جیسا قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے مداح نے ایک ٹوئٹ میں شاہ رخ خان سے سلمان خان بارے چند الفاظ کہنے کی استدعا کی جس پرشاہ رخ خان نے کہا کہ مجھ جیسے کے لیے سلمان خان بھائی سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے جوکہ ابتدائی زندگی میں ہی اپنے والدین کو کھو چکا ہو، کنگ خان نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کو بیان کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔