لاہور(آئی این پی) فلم سٹارلیلیٰ جو شوبز سے آؤٹ ہونے کے بعد بدترین مالی بحران کا شکار ہے نے فلم سٹار میرا سے اپنے پیسے لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔ذرائع کے مطابق فلم سٹارلیلیٰ کافی عرصہ سے شوبز سے مکمل طور پر آؤٹ ہوچکیں ہیں جسکی وجہ سے وہ آج کل بدترین مالی مشکلات کا شکار ہے ۔
خراب حالات کی بناء پر لیلیٰ نے ایک بار بار پھر فلم سٹار میرا سے اپنے20لاکھ رو پے واپس لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ نے کا اعلان کردیا وہ بہت جلد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر نے جا رہی ہے جسکے لیے لیلیٰ نے اپنے وکلا کو بھی میرا کو دیئے جانیوالے پیسوں اور گاڑی کے حوالے سے تمام ثبوت فراہم کر دیئے ہیں ۔