بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میرے ساتھ موجود ویڈیو میں دو شخصیات کو کیوں گرفتار نہ کیا گیا ، وطن واپس آتے ہی کیا کرنے والی ہوں ؟ کرنسی اسمگلنگ گرل ماڈل ایان علی نے دوٹوک اعلان کر دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل معائنے کے بعد جلد وطن واپس آجا ئو ں گی، میرے ساتھ ایئرپورٹ پر ویڈیو میں جو دو لوگ تھے انہیں کیوں نہیں پکڑا گیا؟ دونوں شخصیات کو نہ گرفتار کیا گیا، نہ مقدمہ بنا اور نہ ہی انہیں شامل تفتیش کیا گیا، لوگ جو باتیں کرتے رہے ہیں ان تمام باتوں کا جلد جواب دوں گی

اور میرے جوابات سب کو چپ کرا دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایان علی نے کہا کہ وہ آخری میڈیکل معائنے کے بعد جلد وطن واپس آجائیں گی۔انہوں نے کہا مجھ پر بغیر ثبوتوں کے منی لانڈرنگ سمیت سنگین الزامات لگائے گئے تھے، میں نے پاکستان اور اس کی عوام کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکا ئو نٹس کے معاملے میں سامنے آ گیا۔ایان علی نے کہا کہ میرے ساتھ ایئرپورٹ پر ویڈیو میں جو دو لوگ تھے انہیں کیوں نہیں پکڑا گیا؟ دونوں شخصیات کو نہ گرفتار کیا گیا، نہ مقدمہ بنا اور نہ ہی انہیں شامل تفتیش کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں وہ وکلا کی ٹیم تبدیل کرچکی ہیں جب کہ خرابی صحت اور ذہنی کیفیت کے سبب مقدمات کی پیروی نہیں کر سکی تھیں اس دوران ذہنی دبا ئو کی وجہ سے معمولی دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ ماڈل ایان علی نے کہا کہ لوگ جو باتیں کرتے رہے ہیں ان تمام باتوں کا جلد جواب دوں گی اور میرے جوابات سب کو چپ کرا دیں گے۔ یاد رہے ایان علی کو 14مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا اور ان کے پاس سے پانچ لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔ماڈل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی جب کہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا۔تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک روانہ ہوگئیں اور کئی مقدمے کی کئی سماعتیں بھی ہوئیں جن میں وہ غیر حاضر رہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…