اسلام قبول کرنے سے پہلے زندگی سے تنگ آکر خودکشی کا سوچتا تھا : موسیقار اے آر رحمن

5  ‬‮نومبر‬‮  2018

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے ان کی زندگی میں ایسا وقت بھی آیا تھا جب وہ روزانہ خودکشی کے بارے میں سوچتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اپنی سوانح حیات نوٹس آف اے ڈریم کی لانچنگ

تقریب کے دوراناے آر رحمان نے اپنی زندگی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں ایسا دور بھی آیا تھا جب انہیں محسوس ہوتا تھا کہ وہ ناکام ہوگئے ہیں اور روزانہ خودکشی کے بارے میں سوچتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 12 سے 22 سال کی عمر تک اپنی زندگی سے تنگ آچکا تھا تاہم بطور موسیقار اپنا کیریئر شروع کرنے سے قبل ہی فیملی کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا اور اپنی پچھلی زندگی کے ساتھ اپنے نام دلیپ کمار کو بھی اللہ رکھا رحمان کے ساتھ تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا مجھے اپنا پرانا نام دلیپ کمار بالکل بھی پسند نہیں تھا، پتہ نہیں کیوں مجھے اس نام سے نفرت تھی مجھے لگتا تھا یہ نام میری شخصیت کے مطابق نہیں ہے، میں کوئی اور شخصیت بننا چاہتا تھا اور اپنی پچھلی زندگی سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔اے آر رحمان نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد 1992 میں فلم روجا کے ذریعے بطور موسیقار کیریئر کا آغاز کیا اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے اس دوران انہوں نے آسکر ایوارڈ سمیت کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کئے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…