اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ کی فلم’ ’زیرو‘‘ کا ٹریلر 6 کروڑ کا ہندسہ عبور کرگیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ٹریلر کو محض دو دن میں اب تک 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی نئی فلم کے ٹریلر نے فلم نگری میں ہلچل سی مچادی ہے اور ہر جانب بس کنگ خان کی فلم کے ہی چرچے ہیں جب کہ شائقین بھی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔آنند رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر کو دو نومبر کو ریلیز کیا گیا۔

جس کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 3 منٹ اور 14 سیکنڈ کے اس ٹریلر کو محض دو دن میں اب تک شائقین کی جانب سے 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ کنگ خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان پستہ قد شخص بنے ہوئے ہیں جن کے مد مقابل انوشکا شرما ذہنی معذور لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ فلم میں کترینہ کیف بھی اداکاری کا جادو جگاتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…