پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف اور شہبازشریف رضامند ہوگئے،مسلم لیگ(ن) کا قومی ایشوز پر حکومت و قومی اداروں کیساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق حکومت پاکستان کے مثبت اقدامات کی تعریف جبکہ ملکی و قومی ایشوز پر یک زبان ، یکجان ہونے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت و قومی اداروں کیساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ انتہائی مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ

سابق نااہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی سیاست کا رخ یکسر تبدیل کرتے ہوئے ملک و قوم کی بقاء کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق غیر جانبدارانہ کارروائیوں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وہ اپنے بھائی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کوقائل کرنے کے لئے ان کو پیغام بھی پہنچایا ہے ۔دونوں رہنماؤں نے اس حوالے سے پارٹی کو اعتماد میں لینے کے لئے بھی آئندہ ہفتے رائیونڈ میں اجلاس بلانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کو پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے چند ماہ پہلے ہی مشورہ دیا تھا کہ ملک و قوم کے اہم ایشوز پر پرانی سیاسی عداوتوں کو کنارے کرکے ایک پیج پر کھڑا ہونا چاہیے تاہم اس کے نتیجے میں موجودہ صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے مثبت حکومتی اقدامات کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تعریف کرنے کے ساتھ ان کی نہ صرف حمایت کی جائے گی بلکہ عوامی فورمز پر سراہا بھی جائے گا اور جہاں اپوزیشن کی تنقید کی ضرورت ہوتی تووہاں بے دھڑک انداز میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا ۔ میاں محمد نوازشریف نے موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی سیاست کا رخ یکسر تبدیل کرتے ہوئے ملک و قوم کی بقاء کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق غیر جانبدارانہ کارروائیوں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وہ اپنے بھائی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کوقائل کرنے کے لئے ان کو پیغام بھی پہنچایا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…