اسلام آباد(این این آئی)وزارت داخلہ نے ملک میں حالیہ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق ایک شکایت سیل قائم کر دیا۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ شہری مظاہروں کے نام پر نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی ویڈیوز اور
تصاویر شئیر شکایات سیل کو ارسال کریں۔ وزارت داخلہ کے مطابق شہری 03315480011 پر ویڈیوز اور تصاویر شئیر کر سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق ویڈیو اور تصاویر فراہم کرنے والوں کا نام اور نمبر صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔