پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ن لیگ کی حکومت کی کارستانیاں،گزشتہ پانچ سالوں میں 44 ارب 95 کروڑ ڈالر بیرونی قرضے لیا گیا،صرف ایک سال کاسود کتنے ارب ڈالر دینا پڑرہاہے؟تشویشناک انکشافات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد( آئی این پی ) گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت نے 44 ارب 95 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے جبکہ اکتوبر 2013 سے اب تک 19 ارب 79 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے واپس کیے گئے، 2013 سے 2018 تک حاصل کردہ غیر ملکی قرضوں پر 24 ارب 32 ڈالر کا سود بنتا ہے، غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں گزشتہ 5 سال کے دوران 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2013 سے جون 2018 تک 44ہزار 956 ملین ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کئے گئے ۔آئی ایم ایف سے 5ہزار 829ملین ڈالرز حاصل کئے گئے۔ بونڈ ہولڈرز کی مد میں 7ہزار ملین ڈالرز حاصل کئے گئے۔کمرشل بنک کی مد میں 9ہزار 938ملین ڈالرز اور دوطرفہ قرضے 7177ملین ڈالرز حاصل کئے گئے۔کثیر الجہتی ذرائع سے 15ہزار12ملین ڈالرز قرض لیا گیا، اکتوبر 2013 سے جون 2018 کے دوران 6ارب51 کروڑ روپے کے مجموعی مقامی قرضے حاصل کئے گئے۔پی آئی بی کی مد میں2ارب13کروڑ وپے اور ٹی بلز کی مد میں 2ارب 60کروڑروپے قرض لیا گیا۔سکوک کی مد میں7کروڑ اور ایم آر ٹی بیز کی مد میں 73کروڑ روپے بطور قرض لئے گئے۔این ایس ایس ودیگر مد میں ایک ارب 11کروڑ روپے قرض لیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2013 سے اب تک بیرونی قرضوں کی مد میں 19 ہزار 799 ملین ڈالرز کی رقم ادا گئی ، دستاویزات کے مطابق 2013 سے 2018 تک حاصل کردہ غیر ملکی قرضوں پر 24 ارب 32 ڈالر کا سود بنتا ہے، غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 5 سال کے دوران 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔  گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت نے 44 ارب 95 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے جبکہ اکتوبر 2013 سے اب تک 19 ارب 79 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے واپس کیے گئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…