ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شادی اور الیکشن سے پہلے کئے وعدے ،صدرمملکت عارف علوی کو ماضی یاد دلایاگیا تو کیا جواب دیا؟ حیرت انگیزصورتحال

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تعلیم و تربیت کی تلقین کرتے ہوئے اپنا سڑکیں بند کرانے والا بیان یاد آگیا۔ مقامی ہوٹل میں مائی کراچی 16 ویں نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج اگر کچھ مختلف بات کریں تو لوگ فورا یاد دلاتے ہیں کہ ہم نے 2 سال پہلے کیا کہا تھا،سوشل میڈیا پر مجھے یاد دلایا جارہا ہے کہ میں تو سب کچھ بند کرارہا تھا۔صدر مملکت نے فلم کی تعریف والے ٹوئٹ پر لوگوں کے تبصروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد کمنٹ کیا تو کہا گیا کہ صدر کے پاس تو کوئی کام ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی اور الیکشن سے پہلے کئے وعدے ایک جیسے ہوتے ہیں کچھ پورے ہوجاتے ہیں اور کچھ رہ جاتے ہیں،ہم نے جو وعدے کئے انہیں پورا کرنے کی جدوجہد جاری ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کاکام کاروبار کرنا نہیں بلکہ تجارت کی راہیں کھولنا اور راستوں کو ہموار کرنا ہے، تاجر برادری پاکستان کی ترقی کا اہم پہیہ ہیں مگر انفراسٹرکچر بہتر ہونے تک سرمایہ کار بھی گھبراہٹ کا شکار رہیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ ترکی کی4 کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ البانیہ کے صدر نے سرمایہ کاری کے عوض یورپین مارکیٹوں کی رسائی کی پیشکش کی۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے میں خود متحرک ہوں اور لیاری ایکسپریس وے کو بھی وفاق اون کریگا۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تعلیم و تربیت کی تلقین کرتے ہوئے اپنا سڑکیں بند کرانے والا بیان یاد آگیا۔ مقامی ہوٹل میں مائی کراچی 16 ویں نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ آج اگر کچھ مختلف بات کریں تو لوگ فورا یاد دلاتے ہیں کہ ہم نے 2 سال پہلے کیا کہا تھا

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…