جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا خاتمہ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے اعلان پر کھلبلی مچ گئی،سندھ حکومت کا شدیدردعمل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے، کتنے دن تک ہے وہ دیکھتے ہیں،فالودہ والے اور رکشے والے کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر ہاؤس کراچی میں تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیاسے بات چیت کے دوران کہا کہ اب سیاست پٹواری کلچر سے آگے چلی گئی ہے،

کوئی الیکشن انتظامیہ کی مدد سے نہیں جیتا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے، عمران خان کی قیادت میں مڈل اورنچلے طبقے لوگوں کا انقلاب آیا۔انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں شکایتی سیل وزیراعظم ہاؤس سے منسلک ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 1970 کے بعد کراچی کو اب بڑی نمائندگی ملی ہے، اللہ اختیاردیتا ہے تو اس سے مخلوق کا بھلا کرنا چاہیے۔دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سندھ حکومت کے خاتمے سے متعلق بیان پر صوبائی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، سندھ حکومت کے ترجمان وہاب مرتضی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کی جانب سے سندھ حکومت کے خاتمے کی جانب اشارہ افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فواد چوہدری کے بیان کی وضاحت کریں۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سندھ حکومت کے دن نہ گنیں بلکہ وفاق میں اپنی کارکردگی کی فکر کریں۔ وفاقی وزیر ایسے سنسنی خیز بیانات دے کر عوام کی توجہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ فواد چوہدری نے سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کرکے وفاق کے عزائم ظاہر کر دیئے ہیں۔سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاکہ فواد چوہدری فساد چوہدری نہ بنیں اور کان کھول کر سن لیں، صوبے خودمختار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق تین دن تک یرغمال رہا اس وقت فواد چوہدری کہاں تھے، عمران خان نیازی نے عدلیہ اور فوج کو گالیاں دینے والوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ چوری کر کے نیازی کی گود میں ڈال دیا گیا۔ سعید غنی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی ملتوی کیے جانے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا کورم ٹوٹنا نیازی حکومت کے لیے باعث شرم ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…